LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور

Web Desk

23 January 2026

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا بل منظور کر لیا گیا۔ یہ بل وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا تھا، جسے پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے نظرثانی کے لیے واپس بھجوایا تھا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی بھی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ دانش سکولز کے قیام اور انتظام کے لیے احکام وضع کرنے کا بل بھی منظور کیا گیا۔

اجلاس میں گھریلو تشدد کے خلاف بل بھی منظور ہوا، جس میں پہلی بار مردوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بل خواتین، مرد، بچوں اور کسی بھی کمزور شخص کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، جیسے کہ وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے بتایا۔

اسی اجلاس میں گل پلازہ کے سانحے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔