LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری، وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ سے اظہار تشکر

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت کے ساتھ مثالی تعاون پر چاروں وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے ملکی معاشی استحکام کے لیے حکومتی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ معاشی بہتری کے لیے جاری کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اجلاس میں شرکاء نے خلیج میں حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستانی معیشت کو مستحکم رکھنے اور سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے بڑا چیلنج ہے جبکہ صحت، تعلیم، روزگار اور نوجوانوں کی فنی تربیت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے چار نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی اور آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اہداف بھی طے کیے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں مکمل ہم آہنگی پیدا کی جائے اور تمام منصوبے قومی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیے جائیں۔

اجلاس میں مالی سال 2026 اور 2027 کے لیے ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کے اہداف بھی مقرر کیے گئے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے تمام نکات پر اتفاق رائے سے منظوری پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہی قومی یکجہتی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔