LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

والد کی خدمت نے مجھے بے شمار نعمتوں اور کامیابیوں سے نوازا: نادیہ خان

Web Desk

16 July 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے والدین کی خدمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں انہیں جو بھی نعمتیں، برکتیں اور کامیابیاں ملیں، وہ سب والد کی خدمت اور ان کی خواہشات کا خیال رکھنے کا نتیجہ ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایا کہ ان کے والد ریٹائرمنٹ کے بعد مری میں رہنا چاہتے تھے لیکن بچوں کی شادیوں کے اخراجات کی وجہ سے وہ اپنا یہ خواب پورا نہ کر سکے۔ اداکارہ کے مطابق، جب ان کے والد نے دبئی سے واپسی پر رمضان مری میں گزارنے کی خواہش کی تو وہاں ہوٹلوں کی مہنگی قیمتوں اور صفائی کی ناقص صورتحال دیکھ کر انہوں نے والد کے لیے بھوربن میں ایک مستقل رہائش خریدنے کا فیصلہ کیا، جس کا نام انہوں نے “ابا کاٹیج” رکھا۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ والد کے سفر کے دوران ہمیشہ ان کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ کو اپنے خرچے پر بزنس کلاس میں اپ گریڈ کراتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اولاد کو ہمیشہ اپنے والدین کی ان خوشیوں کا خیال رکھنا چاہیے جو انہوں نے بچوں کی خاطر قربان کر دی ہوتی ہیں۔