آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
Web Desk
2 August 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شدید بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی کی جانب سے 15 سے زائد تحریری درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں، تاہم متعدد حلقوں میں آدھا وقت گزرنے کے باوجود پولنگ اسٹاف اور سامان پہنچ ہی نہیں سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو اقتدار میں لانے کے لیے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھس سے باہر نکالا جا رہا ہے اور ان کی شکایات پر ن لیگ کی جانب سے بھی کوئی جواب نہیں آیا، جبکہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مکمل طور پر مشکوک ہو چکا ہے۔
ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی مضبوط پوزیشن کے پیش نظر جان بوجھ کر مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں اور یہ پورا انتخابی عمل “الٹرا فارم 47” جیسا معلوم ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں انتخابات کے بائیکاٹ کی مضبوط رائے موجود تھی مگر قیادت نے جمہوریت کی خاطر اسے مسترد کیا، تاہم اگر شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو ان نتائج کو شفاف ماننا اور ان کی توثیق کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ دورانِ پریس کانفرنس رہنما لطیف اکبر پر حملے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ آزاد کشمیر انتخابات پر عالمی برادری کی نظریں ہیں، اس لیے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور انتخابی عمل کی شفافیت کو فوری بحال کرے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات: 34 شکایات درج کرائیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: شیری رحمان
3 August 2026
مخالفین کو آزاد کشمیر میں ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
3 August 2026
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026