LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

غزہ پیس بورڈمیں شمولیت پر پارلیمنٹ اورکابینہ کو اعتمادمیں نہیں لیاگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید تنقید

Web Desk

22 January 2026

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز  صادق کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن رکن بیرسٹر گوہر علی نے نکتہ اعتراض پر سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کی زیر صدارت غزہپیس بورڈ میں شرکت کے لیے گئے ہیں بتایا جائے اتنے سنجیدہ ایشو پر پارلیمنٹ کوکیوں نظراندازکیاگیا۔

جے یو ائی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیس بورڈ میں شمولیت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تو دور کی بات وفاقی کابینہ کو بھی غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پر اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا ۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا پاکستان ہمیشہ سے کشمیر اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینیوں کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گا،، پیس بورڈ کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بنایا گیا ہے اس لیے اس میں شمولیت پاکستان اور مسلم امہ کے لیے ضروری ہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سات بلز منظورکیے گئے  جبکہ کسٹم سے متعلق ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی۔۔وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی اور موبائل فون سروس کے ناقص ہونے پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پھٹ پڑے ،،  ثنا اللہ مستی خیل نے کہا بلوچستان میں انٹرنیٹ کیا چلے گا،پارلیمنٹ لارجز میں ہی انٹرنیٹ کی معیاری سہولت میسر نہیں

اسپیکر نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کامعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔