LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

مری میں آج بھی شدید برفباری کا الرٹ جاری

Web Desk

23 January 2026

مری میں موسم کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جنوری کو بھی مری اور گردونواح میں تیز بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں گزشتہ شام سے وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کے بعد اب تک تقریباً 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

برفباری کے باعث مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کی جانب سے موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 1129 پر فوری رابطہ کریں۔