مرونل ٹھاکر نے یشسوی جیسوال سے دوستی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Web Desk
9 August 2026
بھارتی ڈراما اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مرونل ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر یشسوی جیسوال کے ساتھ اپنے لنک اپ اور ڈیٹنگ سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے 34 سالہ اداکارہ نے افواہوں کو یکسر مسترد کیا اور لکھا کہ لوگ بغیر کسی تصدیق کے اس نوعیت کی من گھڑت خبروں پر یقین کیسے کر لیتے ہیں؟
مرونل ٹھاکر نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے لکھا: “بھائی، ریلیکس کریں! مجھے دکھائیں کہ ہم ایک ساتھ کہاں ہیں؟ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ایسی افواہوں کو سچ کیسے مان سکتے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ “ملک میں اور بھی کئی اہم مسائل موجود ہیں، لہٰذا ’جن زی‘ (Gen Z) سے کچھ سیکھیں اور درست و حقیقی موضوعات پر ویڈیوز بنائیں تاکہ آپ کو زیادہ ویوز مل سکیں”۔ واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں شخصیات کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک ہی کیفے سے الگ الگ باہر نکلتے دیکھا گیا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے جوڑ کر من گھڑت کہانیوں کی شکل دے دی۔
متعلقہ عنوانات
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
14 September 2026
مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
14 September 2026
کترینہ کیف کیریئر کے شروع میں ڈانس میں صفر تھیں: بھارتی کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
14 September 2026