LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

کراچی کی ترقی پر وفاقی حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے،خالد مقبول صدیقی

Web Desk

20 January 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے ہم مخاطب ہیں اور کراچی کی ترقی اس ملک پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سانحہ کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے گئے ہیں اور صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک فون کر دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری پوری کرنے کے مترادف نہیں ہے۔ “ہم نے جو وعدہ آپ سے کیا تھا، ہم نے وہ سب پورے کیے ہیں، لیکن وفاق کا ایک نمائندہ بھی اس سانحہ کے لیے شہر میں نہیں پہنچا”، خالد مقبول صدیقی نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اس ملک کا حصہ ہے یا نہیں، اور لاہور میں لاہور کی پولیس، پشاور میں پشاور کی پولیس ہے تو کراچی میں کیوں دوسری شہر کی پولیس موجود ہے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرتوں کی چنگاریوں سے اس شہر کو روکا گیا ہے اور اس صورتحال پر فوری توجہ ضروری ہے۔