LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

مونی رائے اور سوراج نمبیار نے علیحدگی کا اعلان کردیا

Web Desk

15 May 2026

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مونی رائے اور دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سوراج نمبیار نے اپنی چار سالہ رفاقت ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ دونوں شخصیات نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مونی رائے اور سوراج نمبیار نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی ذاتی ترجیحات پر گہرائی سے غور کرنے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور انہیں اس نجی معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کرنے کا موقع دیا جائے۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ’جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت بیانیوں‘ کی سختی سے تردید کی اور اپیل کی کہ حقیقت کے برعکس خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں مستقبل میں اپنی دوستی کے رشتے کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے احترام کا جذبہ برقرار رکھیں گے۔

یاد رہے کہ مونی رائے اور سوراج نمبیار جنوری 2022 میں ایک پروقار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم اب چار سال بعد دونوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔