شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا
Web Desk
17 January 2026
شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔
اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ، لاہور ایسٹرن بائی پاس، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک اور موٹروے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم فور کا سیکشن بھی دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ قومی شاہراہوں پر منتقل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ بعض مقامات پر ٹکڑوں کی صورت میں دھند موجود ہے۔
موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنا رہی ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026