وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
Web Desk
20 September 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کیپٹن کے والد اور بھائی سے ملاقات کی، ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کیے۔
ملاقات کے دوران شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد نے اپنے بلند عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا وطنِ عزیز پاکستان پر قربان ہوا ہے اور ان کا دوسرا بیٹا بھی ملک کی خاطر دفاع کے لیے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حمزہ کی قربانی نے پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، کیونکہ پاکستان کی سلامتی سے ہی ہم سب کی بقا وابسته ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید کے والد کے جرات مندانہ جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے عظیم باپ اور غیور خاندانوں کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے ہنگو میں کارروائی کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے شجاعت و بسالت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ محسن نقوی نے اعادہ کیا کہ کیپٹن حمزہ اکرم سمیت تمام شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے دفاع اور امن کی ضامن ہے، اور قوم ان عظیم قربانیوں کا قرض کبھی ادا نہیں کر سکتی۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026