وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
Web Desk
5 August 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر وزیراعظم کو جوابدہ ہیں، اس لیے ان کی اپنی وزارت سمیت تمام وزارتوں کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن اور آڈٹ کرایا جائے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر ان کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، لیکن وہ غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کابینہ میں حاضری 70 فیصد کے قریب ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام وزارتوں کی پرفارمنس کا شفاف آڈٹ ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملکی انتظامی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 80 سال سے جو نظام چل رہا ہے وہ تباہ حال ہے، اگر یہ نظام درست چل رہا ہوتا تو پاکستان کہیں زیادہ ترقی کر چکا ہوتا۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم روزانہ 14 سے 16 گھنٹے کام کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں بھی ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور ایف بی آر میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ محسن نقوی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وزیراعظم اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کریں گے اور موجودہ حکومت مضبوطی سے قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026