رضوان کی واپسی: پی سی بی کی اجازت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھلیں گے
Web Desk
17 October 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
محمد رضوان 19 اکتوبر سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی کے چار روزہ میچ میں سوئی ناردرن گیس پیرامیڈز (SNGPL) کی قیادت کریں گے، جہاں ان کی ٹیم کا مقابلہ کے آر ایل (KRL) سے راولپنڈی کے شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ ایس این جی پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے رضوان کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ ای میل موصول ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ محمد رضوان ان سات قومی کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی نے واپس بلا کر انکوائری کے عمل سے گزارا تھا۔ تاہم، اب رضوان اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات میں بہتری آ رہی ہے اور رضوان نے کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے ڈومیسٹک میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان
19 October 2026
آئی سی سی ٹیم کے اسلام آباد میں ڈیرے، انگلش کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے
19 October 2026
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان انڈر 21 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی
18 October 2026
پاکستان کا ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز، سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا
18 October 2026
قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
18 October 2026
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا
18 October 2026
سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان کی فاتحانہ انٹری، چین کو 8-3 سے شکست
17 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ
17 October 2026