محمد صالح نے تاریخی سنگِ میل عبور کر کے رونالڈو اور میسی کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
12 January 2026
مصر سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار محمد صالح نے ایک شاندار بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا، جس میں انہوں نے لیجنڈز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح نے یہ سنگِ میل میسی اور رونالڈو کی نسبت کم میچز میں حاصل کیا۔ اس وقت صالح افریقہ کپ آف نیشنز میں مصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئیوری کوسٹ کے خلاف کوارٹر فائنل میں اہم گول کرنے کے بعد محمد صالح کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 ہو گئی۔ صالح نے گزشتہ 15 برسوں میں مصر کی قومی ٹیم کے 111 میچز میں 65 گول اسکور کیے اور 35 اسسٹ فراہم کیے۔
میسی نے ارجنٹینا کے لیے یہ سنگِ میل 122 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے پرتگال کے لیے 136 میچز میں مکمل کیا۔ سب سے تیزی سے یہ ہدف برازیلین لیجنڈ پیلے نے 77 میچز میں حاصل کیا، جبکہ نیمار نے 94 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026