بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد
Web Desk
26 May 2026
بھارت میں مسلمانوں کے بڑے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے موقع پر مودی حکومت اور بی جے پی وزرائے اعلیٰ کے متعصبانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات نے نئی دہلی کے نام نہاد سیکولر ریاست ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی مشینری کا بے جا استعمال اب کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
معروف بھارتی جریدے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے شہریوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس مسلم دشمن پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے اتر پردیش (یو پی) کے جنونی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید کے موقع پر قربانی کرنے اور نمازِ عید ادا کرنے والے مسلمانوں کو کھلی دھمکیاں دی ہیں، جس سے مسلم آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مودی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی عیدالاضحیٰ سے قبل ایک متنازع بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کی مذہبی سرگرمی یا نماز برداشت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب، بھارتی عدلیہ کا جھکاؤ بھی ہندوتوا نظریات کی طرف واضح نظر آ رہا ہے۔ کلکتہ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے ایک انتہائی متعصبانہ فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ”گائے کی قربانی دینا نہ تو عیدالاضحیٰ کا لازمی حصہ ہے اور نہ ہی اسلام میں اس کا کوئی قطعی مذہبی حکم ہے۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کی اس انتہا پسند سوچ نے نہ صرف مسلمانوں کو متاثر کیا ہے بلکہ خود ہندو برادری کے لیے بھی معاشی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد مقامی ہندو تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے ان کا کروڑوں روپے کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔
عالمی مبصرین اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ماہرین نے بھارت کی اس موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق”نریندر مودی اور بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دیا ہے۔ ان اقدامات نے ملک کو شدید اندرونی انتشار اور عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے، جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر ازم مکمل طور پر دفن ہو چکا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026