LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

مصباح ارشد نئی مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب

Web Desk

22 August 2026

مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے 60 ویں عالمی مس یونیورس مقابلے (ڈائمنڈ اینیورسری) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب منیلا (فلپائن) کے رزَل پارک ہوٹل میں فلمائی گئی جسے یوٹیوب پر دو حصوں میں جاری کیا گیا۔ مصباح ارشد فائنل میں 9 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر اس اعزاز کی حقدار قرار پائیں۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے والی 24 سالہ مصباح ارشد اس سے قبل بھی متعدد حسن کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ مس پاکستان ورلڈ 2023، مس اورا پاکستان 2023، مس انٹرنیشنل پاکستان 2023 اور مس سپرا نیشنل پاکستان 2024 بھی رہ چکی ہیں۔ 24 نومبر 2026 کو سان خوان، پورٹو ریکو میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 130 امیدوار شریک ہوں گی، جہاں وہ پاکستان کی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کریں گی۔