شادی اور طلاق میرا فیصلہ، کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہراتی: میرا سیٹھی
Web Desk
11 July 2026
پاکستان کی معروف اداکارہ، مصنفہ اور میزبان میرا سیٹھی نے اپنی شادی اور طلاق کے تجربات پر پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ان کے ذاتی فیصلے تھے اور وہ اپنی زندگی کے اس موڑ کے لیے کسی دوسرے کو قصور وار نہیں ٹھہراتیں۔ واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے نومبر 2019ء میں کیلیفورنیا میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور 2023ء میں طلاق پر ختم ہو گیا، جس کی تصدیق انہوں نے گزشتہ برس عوامی سطح پر کی تھی۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کے دوران میرا سیٹھی نے طلاق سے حاصل ہونے والے اسباق پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے سے انہوں نے سب سے پہلا سبق یہ سیکھا کہ انسان کو ہمیشہ اپنی ‘گٹ فیلنگ’ (Gut Feeling) پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے، اور دوسرا یہ کہ کسی بھی شخص کی خاطر—خواہ وہ شوہر ہو، دوست ہو یا باس—اپنی اصل شخصیت کو کبھی تبدیل نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر یہ پسند کرتے ہیں کہ آپ ان کے مطابق خود کو بدل لیں، لیکن یہ صریحاً غلط ہے اور یہی دو بڑے سبق ہیں جو میں نے سیکھے۔
میرا سیٹھی نے مزید کہا کہ اس مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد انہوں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا، ذہنی طور پر ترقی کی اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ میچور ہو چکی ہیں۔ اب چونکہ اس واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں، اس لیے وہ اس دکھ سے باہر نکل کر اس پر کھل کر بات کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں طلاق یا خلع پر خواتین کو نشانہ بنائے جانے اور ‘لڑکی ایڈجسٹ نہیں کر سکی’ جیسے طعنوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ ان پر شادی کے لیے کوئی سماجی دباؤ نہیں تھا، بلکہ انہوں نے معاشرے کی طے کردہ روایتی عمر کے برعکس نسبتاً بڑی عمر میں محبت اور آئیڈیلزم کی بنیاد پر شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کی ذمہ دار وہ خود ہیں اور کسی پر الزام نہیں لگاتیں۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026