LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

ساس ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں، مریم نفیس

Web Desk

13 May 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مریم نفیس نے گھریلو ناچاقیوں اور ساس بہو کے روایتی جھگڑوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں ساس کا یہ رویہ کہ وہ ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق تصور کرتی ہیں، گھروں کی بربادی کا سبب بنتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہو پر سسرال کی خدمت کا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، بلکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بھی جوڑے کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔

مریم نفیس نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ اگرچہ ان کا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا، لیکن انہوں نے ابھی سے یہ ذہنی تیاری کر لی ہے کہ وہ بیٹے کی شادی کے بعد اسے علیحدہ گھر میں بسائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مالی حالات کی وجہ سے علیحدہ گھر ممکن نہ ہو، تب بھی گھر کے اندر بہو کو اتنی پرائیویسی اور آزادی ضرور ملنی چاہیے کہ وہ اپنا کچن الگ کر سکے۔ واضح رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد حال ہی میں والدین بنے ہیں اور اداکارہ اپنے بے باک خیالات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔