LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیز کرنے کا بڑا فیصلہ

Web Desk

4 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات، ہاسٹلز کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں اور زرعی، صنعتی و شہری اہمیت کی حامل 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں پرانے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شامل کیے جائیں۔

یہ فیصلے وزیراعلیٰ کے وژن کی روشنی میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (PPPA) نے سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نجی شعبے کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی، مشینری اور عالمی معیار کے نظام متعارف کرائے جائیں گے، سڑکوں پر ٹول وصولی کا جدید طریقہ کار رائج ہوگا، سفر کا دورانیہ کم، حفاظت بہتر اور عوامی اخراجات میں کمی آئے گی۔

اجلاس میں متعدد اہم سڑکوں کو دو رویہ بنانے اور اضافی کیرج وے کی تعمیر کی منظوری دی گئی، جن میں دیپالپور–پاکپتن–وہاڑی، چراغ آباد–جھنگ–شورکوٹ، مظفرگڑھ–علی پور–ٹی ایم پناہ، ساہیوال–سمندری اور بہاولپور–جھنگڑا شرقی روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، ڈسکہ، وزیرآباد، گجرات، پسرور، نارووال، لودھراں، ملسی، پاکپتن، بورے والا، چیچہ وطنی اور حاصل پور–بہاولنگر سمیت متعدد سڑکوں کو آپریشن اینڈ مینٹیننس (O&M) ماڈل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیہی علاقوں کو منڈیوں سے جوڑنے والی سڑکوں کی بہتری سے تجارت اور لاجسٹکس میں اضافہ ہوگا۔ چکوال اور قصور میں نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے بھی PPP کے تحت بنانے اور ان کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اجلاس میں نجی شعبے کے تعاون سے سرکاری یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں طلبہ کے لیے آن کیمپس رہائشی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ نجی شراکت داری سے قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کی جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کی سڑکوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہو چکا ہے اور شفاف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل سے پنجاب اور عوام تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوں گے۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے اعلیٰ حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔