LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

لوک گلوکارہ مائی بھاگی کو دنیا چھوڑے 40 برس بیت گئے

Web Desk

7 July 2026

صحرائے تھر کی لوک موسیقی کو عالمی سطح پر روشناس کروانے والی مایہ ناز گلوکارہ مائی بھاگی کی 40 ویں برسی آج (7 جولائی) منائی جا رہی ہے۔ ان کی آواز کا سحر آج بھی سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔

تھرپارکر کے ایک چھوٹے سے پسماندہ گاؤں میں پیدا ہونے والی بھاگ بھری، جو بعد میں دنیا بھر میں ‘مائی بھاگی’ کے نام سے مشہور ہوئیں، نے انتہائی کٹھن حالات اور غربت کے باوجود اپنے منفرد فن کا لوہا منوایا۔ ان کی سریلی اور کھنکتی ہوئی آواز کی وجہ سے انہیں ‘تھر کی کوئل’ کا خطاب بھی دیا گیا۔

مائی بھاگی کے فنی سفر کا باقاعدہ آغاز 1960ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے ہوا، جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے تھری اور مارواڑی لوک موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر ایک بالکل منفرد اور نئی پہچان دی۔ ان کا گایا ہوا لازوال گیت “کھڑی نیم کے نیچے” آج بھی لوک موسیقی کے مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور اس کی مقبولیت وقت گزرنے کے ساتھ کم نہیں ہوئی۔

تھر کی ثقافت اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس عظیم فنکارہ کو اعلٰی ترین سول اعزاز ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے بھی نوازا گیا۔ مائی بھاگی 7 جولائی 1986ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گئی تھیں، لیکن ان کی منفرد آواز اور لازوال تھری لوک گیت موسیقی کی دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔