محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نوٹیفکیشن آج ہوجائے گا، رانا ثناء اللہ
Web Desk
15 January 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے اسپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری اسپیکر کو بھیج دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز امیدوار کے کاغذات کی اسکروٹنی کی تھی، جس کے مطابق محمود خان اچکزئی واحد امیدوار ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن جمعے کو جاری ہو جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کا مقدمہ ایوان صدر میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ نوٹیفکیشن نیک شگون ہے مگر آگے کے مراحل کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے اس پر وضاحت کی کہ اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026