LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

میر رضا کیس: ماہرہ خان کا نا انصافی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

Web Desk

10 August 2026

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے معروف نوجوان تاجر میر رضا کے بہیمانہ قتل کیس میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مقتول کے وکیل و انسانی حقوق کے رہنما جبران ناصر کی کوششوں کو سراہا اور ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے وکیل جبران ناصر کے بیانات کے کلپس وائرل ہیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے جبران ناصر کو شاباشی دی اور لکھا:

”جبران ناصر آپ بہترین کام کر رہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے۔“

دوسری جانب، تاجر میر رضا کے قتل کیس میں سنسنی خیز اور لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ہفتے کے روز مقتول کی قبر کشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے ماری گئی تھی اور ان کے جسم پر شدید تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ ڈاکٹروں کو دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد کے علاوہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی ملے۔

مزید برآں، کیس کی فارنزک تحقیقات کے دوران یہ روح فرسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ اور شواہد کی جانچ سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا تھا۔ فارنزک ماہرین کے مطابق تیزاب پھینکنے کا بنیادی مقصد مقتول کی شناخت مٹانا تھا تاکہ لاش کی پہچان ممکن نہ ہو سکے۔