LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

مگرمل باغ قتلِ عام: 35 سال بعد بھی مظلوم کشمیریوں کے زخم تازہ

Web Desk

19 January 2026

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مگرمل باغ قتلِ عام کو 35 برس بیت گئے، تاہم یہ المناک واقعہ آج بھی کشمیری عوام کے اجتماعی حافظے میں ایک دردناک باب کے طور پر محفوظ ہے۔

19 جنوری 1991 کو سری نگر کے علاقے مگرمل باغ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی قابض فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کر دی تھی۔ مظاہرین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جمع ہوئے تھے۔

عینی شاہدین اور مختلف رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 کشمیری شہری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بے جا استعمال، ماورائے عدالت قتل اور عوامی آواز کو دبانے کی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔