لیبیا کے کمانڈرانچیف کی فیلڈمارشل عاصم منیر سے ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
2 February 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیاکی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے جی ایچ کیو، راولپنڈی میں ملاقات کی
آئی ایس پی آرکے مطابق لیبیاکے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی ہمراہ تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پیشہ ورانہ تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس سے پہلے نور خان ائیر بیس آمد پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےمہمان جنرل کااستقبال کیا۔بعدمیں معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026