عمران خان کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
Web Desk
30 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع اور عبوری ضمانت کے حصول تک گرفتاری کا شدید خدشہ موجود ہے۔ عدالتِ عالیہ نے وکیل کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کو نورین نیازی کی گرفتاری سے روک دیا اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ 1 ہفتے کی مدت کے اندر متعلقہ کورٹ میں پیش ہو کر رجوع کریں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026