LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

لیجنڈری ڈرمر 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Web Desk

4 April 2026

لاس اینجلس: موسیقی کی دنیا کے معتبر جریدے ‘رولنگ اسٹون’ کے مطابق، جیمز گیڈسن کی اہلیہ باربرا نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ 2 اپریل کو ہونے والے اس سانحہ سے قبل وہ گھر میں گرنے کی وجہ سے کمر کی شدید چوٹ کا بھی شکار ہوئے تھے۔

17 جون 1939 کو کینساس سٹی، میزوری میں پیدا ہونے والے جیمز گیڈسن نے 1960 کی دہائی کے آخر میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ‘چارلس رائٹ اینڈ دی واٹس 103rd اسٹریٹ ردم بینڈ’ سے اپنی پہچان بنائی، لیکن 1972 میں بل ودھرز کے مشہورِ زمانہ البم ’اسٹل بل‘ (Still Bill) میں ان کے کام نے انہیں عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔