LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا

Web Desk

2 July 2026

اسرائیلی جارحیت اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں لبنان اور شام کے درمیان ایک اہم اور تاریخی عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر بیروت میں لبنانی وزیراعظم اور شامی وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے تحت دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے بنیادی اصولوں کا احترام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ اہم سفارتی پیش رفت دونوں ممالک پر جاری اسرائیلی جارحیت اور قبضے کے سنگین تناظر میں سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب، لبنانی صدر جوزف عون نے معاہدے اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجوزہ فریم ورک لبنانی عوام کے حقوق اور ہمارے قومی مؤقف سے بالکل متصادم نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعے عوام کے مکمل تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

صدر جوزف عون کا کہنا تھا کہ موجودہ نازک ترین مرحلے میں کسی پرامن حل تک پہنچنے کے لیے امریکی حمایت لبنان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لبنان طویل جنگوں اور بیرونی سرپرستی کے دور سے ہمیشہ کے لیے باہر نکلے۔ لبنانی صدر نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ لبنان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کے لیے نہیں چھوڑے گا اور جنوبی لبنان کے غیور شہری بھی اس قومی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر لبنان کو صرف قانون اور طے شدہ بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کی بنیاد پر ہی پرکھا جانا چاہیے۔