لارا دتہ ’رامائن‘ میں ساڑھی لُک پر ٹرول ہوگئیں
Web Desk
31 July 2026
نامور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کو کثیر البجٹ فلم ’رامائن‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اپنے جدید ساڑھی لُک کی وجہ سے شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور شائقین نے فلم کے ملبوسات کو غیر روایتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف زیورات پہنانے سے تاریخی یا شاہی تاثر پیدا نہیں ہوتا، جبکہ لارا دتہ کا انداز کردار کی مناسبت سے بہت زیادہ سادہ اور جدید دکھائی دے رہا ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم ان کے ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اداکاری کی گہرائی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 4 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ بجٹ سے بننے والی اس فلم سے مداحوں کو بڑی توقعات تھیں، لیکن ٹریلر کے معیار اور کاسٹنگ پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ فلم کو دو حصوں میں دیوالی 2026 اور دیوالی 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026