رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 18 اگست کی تاریخ مقرر
Web Desk
11 August 2026
سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف دائر کردہ استغاثہ کیس کی اہم سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے رجب بٹ سمیت تمام 5 نامزد ملزمان پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کی۔ سماعت کے دوران عائشہ جٹ کی جانب سے دائر کیے گئے استغاثہ کے موقّف پر تفصیلی غور کیا گیا۔ استغاثہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقّف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں ملزمان سے متعلق تفتیش درست اور قانون کے مطابق انجام نہیں دی گئی۔ استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کا ازسرِنو اور قانون کے عین مطابق جائزہ لے کر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔
فاضل جج نے فریقین کے دلائل اور کیس کے تمام تر ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس تفتیش پر استغاثہ کے تحافطات کو مدِنظر رکھتے ہوئے رجب بٹ سمیت پانچوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جہاں ان پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026