لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کےبعد موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا
Web Desk
23 January 2026
لاہور میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ شہر بھر میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ بارش کے دوران یخ بستہ ہوائیں بھی چلنے لگیں جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بارش کے باعث دھند اور اسموگ میں نمایاں کمی متوقع ہے اور فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026