LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

لاہور پولیس پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی

Web Desk

29 January 2026

لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پولیس نے فول پروف سکیورٹی کے اقدامات جاری کر دیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز، 73 ایس ایچ اوز، 351 اپر سبارڈنیٹس اور 188 لیڈی کانسٹیبل سمیت 6 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور 1 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کی سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

میچز کے دوران سٹیڈیم میں ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے لیا جائے گا۔ ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی جبکہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر حالات پر مسلسل نظر رکھیں گے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے جامع سکیورٹی پلان پر عمل پیرا ہے تاکہ ملکی و غیرملکی کھلاڑی اور شائقین محفوظ رہیں۔