لاہور ہائیکورٹ کا ججز کی کردار کشی پر حکم، قانونی کارروائی کی ہدایت
Web Desk
17 January 2026
لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کردار کشی کے کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انصاف پر اعتماد خراب کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور عدالت کو مطلع کریں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے۔
عدالت نے مقامی وکیل پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چار نکاتی فیصلہ جاری کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق لاہور میں 3 اور ملتان میں 5 مقدمات ایسے افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں جنہوں نے ججز کے خلاف نامناسب مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 170 ایسے اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی جہاں سے یہ مواد شیئر ہوا، جبکہ 14 ملزموں کی شناخت نادرا کی مدد سے کی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار کا حق موجود ہے، لیکن توہین عدالت اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی اجازت نہیں۔ عدالت نے سوشل میڈیا آگاہی مہم شروع کرنے اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026