اینکر ریحان طارق کی توہینِ مذہب کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج
Web Desk
16 July 2026
لاہور کی ضلع کچہری نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں نامزد اینکر ریحان طارق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے وکلا کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ اینکر ریحان طارق کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ یا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائرہ اختیار اور دفعات پر بحث کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل کی گئی دفعات قانونی طور پر قابلِ ضمانت ہیں اور ان کے موکل کی جانب سے پوچھے گئے محض ایک سوال سے توہینِ مذہب کا کوئی عنصر ثابت نہیں ہوتا۔ تاہم، عدالت نے دفاعی وکیل کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026