مبینہ زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم 29 اگست کو عائد ہوگی
Web Desk
18 August 2026
لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد یوٹیوبر رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کی۔
سماعت کے دوران ملزم سلیمان حیدر کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث عدالت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔ عدالت نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رجب بٹ، عبدالرحمن، جواد، جہانگیر اور سلیمان حیدر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 29 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
سماعت کے موقع پر رجب بٹ سمیت تمام پانچوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی، جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور ان کے وکلا کو ہر صورت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے ابتداء میں تفتیش کے دوران تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیا تھا، تاہم بعد میں پولیس کی جانب سے ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ جٹ نے پولیس رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں براہِ راست استغاثہ دائر کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026