LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

لاہور،سی سی ڈی کے مقابلے، 5 ملزمان ہلاک

Web Desk

9 December 2025

لاہور شہر میں رات گئے کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے پانچ مبینہ پولیس مقابلوں میں زیرِ حراست پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی تحویل میں تھے جنہیں سی سی ڈی اہلکار مبینہ طو ر پر ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ اسی دوران ہلاک ملزمان کے ساتھیوں نے زیرِ حراست افراد کو چھڑوانے کے لیے اہلکاروں پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں ملزمان مارے گئے جبکہ معجزانہ طور پر سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سی سی ڈی ٹیم نے ہلاک افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان منشیات فروشی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔