کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی
Web Desk
16 April 2026
ممبئی: بھارتی کامیڈی انڈسٹری کے مقبول ستارے کرشنا ابھیشیک اور ان کے ماموں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں سے جاری تلخی آخر کار ختم ہو گئی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان صلح ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی، جہاں طویل عرصے بعد انہیں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 42 سالہ کرشنا، ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ اور سنیتا آہوجا کو ایک دوسرے کو جذباتی انداز میں گلے لگاتے اور ہنسی مذاق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سنیتا آہوجا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 14 سال بعد ان کے خاندان کی یہ رنجش ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنے بچوں سے کب تک ناراض رہ سکتے ہیں؟ جب سب اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں تو دل میں میل رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔” سنیتا کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ کسی سے ناراض نہیں رہنا چاہتیں بلکہ سب کو دعائیں دینا چاہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مصر: منشیات کیس میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت
6 September 2026
ڈکیت کوسٹر میں آئے موبائل چھین کر لے گئے، عادی عدیل امجد
5 September 2026
بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے فلاپ ہونے پر کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔
5 September 2026
لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں
5 September 2026
صرف ایک منٹ میں تیار، لیڈی گاگا نے اپنی 3 چیزوں والی میک اپ روٹین بتا دی
5 September 2026
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026