کمسن بچے کی اپیل پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا فوری دورہ
Web Desk
21 January 2026
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی تشویشناک حالت سے متعلق شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی چلڈرن وارڈ کا ہنگامی دورہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اسپتال پہنچ کر بچے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تمام معاملے کی تفصیلی انکوائری کی۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے آئی سی یو میں بیڈز کی کمی کے باعث مریض کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے جہاں بیڈ دستیاب ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے فوری طور پر ایمبولینس کی فراہمی اور مریض کی بروقت منتقلی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے بچوں کے آئی سی یو میں نئے بیڈز کی فراہمی، فوری طور پر فیبری کیٹڈ ایکسٹینشن رومز قائم کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر صلاحیت بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہ ہوں تو نجی اسپتالوں میں علاج کا بندوبست کیا جائے گا اور تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026