کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
Web Desk
24 January 2026
کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان اور 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026