LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

Web Desk

24 September 2026

کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے متعلق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق دو کالعدم دہشت گرد تنظیموں نے مشترکہ طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، اور ان کا بنیادی مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کر کے وہاں زیرِ حراست اپنے خطرناک ساتھیوں کو چھڑانا تھا، جسے سیکیورٹی فورسز نے وقت پر ناکام بنا دیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے حملے سے قبل کوہاٹ میں ایک مکان میں چند روز قیام کیا تھا، جہاں پولیس اور حساس اداروں نے چھاپہ مار کر اہم شواہد اکٹھے کیے اور متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ مزید برآں، موقع پر ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی زیرِ استعمال گاڑی کا مکمل ڈیٹا اور دیگر اہم تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک نے گزشتہ برس بھی کوہاٹ پولیس لائنز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت بھی حملہ آوروں کو کارروائی سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔