LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

خفیہ شادی کی خبروں پر اداکار خوشحال خان نے خاموشی توڑ دی

Web Desk

6 April 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ اپنی خفیہ شادی کی گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔ خوشحال خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی تمام افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ “ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ (Clout Chasing)، اب کام پر واپس آئیں۔”

واضح رہے کہ اس ہیجان کا آغاز سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کے اس دعوے سے ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شوبز کے دو ‘اے لسٹ’ (A-list) اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ اگرچہ اس خبر میں کسی فنکار کا نام نہیں لیا گیا تھا، تاہم مداحوں اور مختلف سوشل میڈیا پیجز نے رمشا خان اور خوشحال خان کی مقبول آن اسکرین کیمسٹری کی بنیاد پر قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ جوڑی وہی ہو سکتی ہے۔ دونوں فنکار اپنے معیاری کام اور منفرد انتخاب کی وجہ سے انڈسٹری میں خاص مقام رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مبینہ خبر نے مداحوں میں شدید تجسس پیدا کر دیا تھا جسے اب خوشحال خان نے واضح پیغام کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔