LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

کراچی میں گل پلازہ کی آگ پرمکمل قابونہیں پایاجاسکا،ایک فائرفائٹرسمیت 6جاں بحق،22زخمی، 58افرادلاپتہ، عمارت کے 2 حصے گرگئے

Web Desk

18 January 2026

کراچی میں  ایم اے جناح  روڈ پر گل پلازہ  میں آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔۔۔تیسرے درجے کی آگ کے نتیجے میں ایک فائرفائٹرسمیت 6  افراد جاں بحق اور22زخمی ہوگئےجبکہ 58افراد لاپتہ ہیں۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  آگ کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق  افراد میں سے 4 کی شناخت  فراز،کاشف ،عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حکام کے مطابق فرقان نامی فائر فائٹر کی لاش بھی ٹراماسینٹر لائی گئی تھی۔۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق20فائر ٹینڈرز اور 4اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں،  پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق عمارت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے اب اس کے اندر جاکر ریسکیو کا کام خطرناک ہے، آگ پر مکمل قابو پانےکے بعد ہی سرچ آپریشن کیاجائےگا، ڈیڑھ سو سے زائد فائر فائٹر کام کر رہے ہيں۔

شاپنگ پلازہ میں بارہ سو سے زائد دکانیں ہیں۔ گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے ہیں۔چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا،جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے ، دھماکاگیس لیکج کے باعث ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت  میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ یہ بتانامشکل ہےکہ عمارت میں کتنے لوگ پھنسے ہیں درست تعداد کا اندازہ نہیں، 38 افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کیا جب کہ  وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق58 افراد لاپتہ ہیں۔