LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

نیویارک میں دیسی کھانوں کا نیا مرکز: ہل سائیڈ ایونیو پر ‘خان بابا’ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

Web Desk

25 April 2026

نیویارک میں مستند دیسی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا ہاٹ سپاٹ ‘خان بابا’ ریسٹورنٹ ہل سائیڈ ایونیو پر کھل گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے آنے والے تمام مہمانوں میں فری چکن تکہ، چکن بوٹی، سیخ کباب اور چاول کے پلیٹرز تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں صرف جنوبی ایشیائی باشندوں نے ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے افراد نے بھی بھرپور دلچسپی لی۔ شرکاء نے ریسٹورنٹ کی بہترین لوکیشن، دیدہ زیب انٹیریئر اور سب سے بڑھ کر کھانوں کے لاجواب ذائقے کی تعریف کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کا مینو نہ صرف روایتی ذائقوں سے بھرپور ہے بلکہ قیمتیں بھی نہایت مناسب رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران انتظامیہ نے کھلے دل سے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ کمیونٹی ممبران نے نیویارک کے فوڈ سین میں اس نئے اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔