LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کیے جانے کا دعویٰ

Web Desk

28 May 2026

لندن سے شائع ہونے والے برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سخت سکیورٹی میں ادا کردی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ جمعرات کے روز محدود پیمانے پر ادا کی گئی جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور چند اہم سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے انتظامات انتہائی خفیہ اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت کیے گئے تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی اس خبر پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اٹھائیس فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہل خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔

ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور اہم مشیران بھی شہید ہوئے تھے جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔