LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے

Web Desk

16 June 2026

معروف اور متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران خواتین پر تیزاب حملوں سے متعلق دیے گئے اپنے غیر حساس بیان کے باعث شدید عوامی اور سماجی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

ڈرامہ نگار کے حالیہ ریمارکس کو انتہائی غیر ذمے دارانہ اور اس سنگین جرم کی حساسیت کو کم کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ تنازع ایک ایسے وقت میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے جب کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر حالیہ تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے اس تپش کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے کہ پاکستان میں تیزاب گردی جیسے بھیانک جرائم آج بھی ایک تلخ اور ہولناک حقیقت ہیں۔ ناقدین کے مطابق ایسے حساس وقت میں اس نوعیت کے تبصرے اور طنز کرنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور مجرمانہ ذہنیت کی بالواسطہ پشت پناہی کے مترادف ہے۔

ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو میں جب خواتین کے حقوق، تحفظ اور تیزاب گردی کے متاثرین کے مخدوش مسائل پر بات کی جا رہی تھی تو خلیل الرحمان قمر نے اس کا تمسخر اڑاتے ہوئے یہ جملہ کہا کہ ’’ایسا لگتا ہے جیسے مرد اپنی جیبوں میں تیزاب کی بوتلیں لے کر گھومتے ہیں۔‘‘ ان کے اس فقرے کو فوری طور پر نامناسب، اخلاقیات سے عاری اور مظلوموں کی تذلیل پر مبنی قرار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس تند و تیز بیان پر شدید ترین ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین، سول سوسائٹی اور حقوقِ نسواں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ عوامی پلیٹ فارمز پر بیٹھ کر دیے جانے والے ایسے بیانات نہ صرف متاثرین کی ذہنی و جسمانی تکلیف کو کم کر کے دکھاتے ہیں بلکہ معاشرتی سطح پر خواتین کے تحفظ کے لیے شعور بیدار کرنے کی دیرینہ کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔