کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، واٹر کارپوریشن نے ریکارڈ مقدار میں پانی فراہم کر دیا
Web Desk
21 January 2026
کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے بڑے حادثے کے دوران فری واٹر ٹینکر سروس فراہم کی۔
واٹر کارپوریشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17 جنوری بروز ہفتہ سے 21 جنوری تک، پانچ روز کے دوران جائے حادثہ پر مجموعی طور پر 350 چھوٹے بڑے واٹر ٹینکرز فراہم کیے گئے۔
حکام کے مطابق فراہم کیے گئے ٹینکرز میں 3 ہزار، 4 ہزار، 5 ہزار، 6 ہزار اور 12 ہزار گیلن پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینکرز شامل تھے۔
واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پانچ روز کے دوران فائر بریگیڈ کو 17 لاکھ 75 ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔
حکام کے مطابق شہر کے تمام 7 ہائیڈرینٹس سے گل پلازہ میں آگ بجھانے کے لیے ٹینکر سروس فراہم کی گئی۔ واٹر کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں آگ لگنے کے کسی بھی واقعے میں سب سے زیادہ پانی گل پلازہ کی آتشزدگی پر استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2022 میں جیل روڈ پر قائم ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026