کراچی: مائی کولاچی روڈ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، چار افراد کے قتل کا معمہ حل
Web Desk
4 January 2026
کراچی کے علاقے مائی کولاچی روڈ پر پیش آنے والے لرزہ خیز قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ ڈاکس پولیس نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے 24 گھنٹوں کے اندر چار افراد کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔
ایس ایچ او ڈاکس نند لال کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم منصور حسین کو گرفتار کیا گیا، جس نے اعترافی ویڈیو بیان میں مقتولہ انیلہ اور اس کے بچوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران قتل کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ملزم اس وہم میں مبتلا تھا کہ مقتولہ اس پر تعویذ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اسی رنجش اور غلط فہمی کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے واقعے سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیے ہیں۔ حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں اس لرزہ خیز قتل کیس کو ٹریس کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل تفتیش کے بعد ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026