وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، سڑکوں کی بحالی کے لیے 21.53 ارب روپے کی منظوری
Web Desk
23 January 2026
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کی سڑکوں کی بحالی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ سمیت محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 409 خستہ حال سڑکوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جبکہ 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کے 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک جبکہ 9 سڑکوں کی مکمل تعمیر نو کی جائے گی۔ سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر 12.57 ارب روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو خصوصی ہدایات جاری کیں، جبکہ سڑکوں، نالوں اور اسٹریٹ لائٹس کے منصوبوں کے لیے 8.53 ارب روپے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026