یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، سفارتی حل کی حمایت
Web Desk
19 March 2026
برسلز/تہران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور بحری تجارتی گزرگاہوں کی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق، گفتگو کے دوران کاجا کالاس نے آبنائے ہرمز میں جاری جنگ کے اثرات اور بین الاقوامی بحری نقل و حمل کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔ یورپی اہلکار نے بتایا کہ خارجہ امور کی سربراہ نے واضح کیا کہ محفوظ گزرگاہیں یورپ کی اولین ترجیح ہیں، اور انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر پر حملے بند کیے جائیں۔
کاجا کالاس نے مزید کہا کہ یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن سفارتی حل کی حمایت کرتی ہے۔ دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اس گفتگو کو خطے میں جاری فوجی تناؤ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026