LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جمہوریت کو مائنس کیا گیا: جنید اکبر

Web Desk

29 January 2026

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ فیملی ملاقات ہر قیدی کا بنیادی حق ہے اور آج کی ملاقات صرف اسی تناظر میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے منتخب نمائندہ اور سابق وزیراعظم ہیں، جن کے ساتھ پوری قوم کا دل دھڑکتا ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی برداشت کر رہے ہیں اور ہم بھی برداشت کر لیں گے، مگر سب یہ دباؤ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غلط فہمی میں نہ رہا جائے، مزید مقدمات حالات کو مزید مشکل بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر اور پارٹی قیادت ورکر کی فیملی کے ساتھ ملاقات کیلئے آئے تھے کیونکہ عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ ووٹ بھی فیصلوں کے نیچے آ چکا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے پہلے سے بتا دیے جاتے ہیں، جس سے اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جمہوریت کو مائنس کیا گیا، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو کمزور کیا جا رہا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، گوریلا فورس نہیں، اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے بلکہ ایک مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جبر سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، اگر ہمیں توڑا گیا تو جو آئے گا وہ شاید قابلِ برداشت نہ ہو، عوام گالیاں بھی کھاتے ہیں اور دباؤ بھی برداشت کرتے ہیں، لیکن حق کیلئے کھڑے ہونے کا دن آیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔