LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جوناگڑھ آج بھی پاکستان کا حصہ ہے، نواب علی مرتضیٰ خانجی کا لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب

Web Desk

4 December 2025

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں “جوناگڑھ کا مسئلہ: قائداعظم کا ادھورا خواب” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی نواب آف جوناگڑھ نواب علی مرتضیٰ خانجی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔

نواب علی مرتضیٰ خانجی نے بتایا کہ تقسیمِ ہند کے وقت نواب مہابت خانجی نے رعایا کی مرضی، باہمی مشاورت اور قائم شدہ کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ مکمل امن کے ماحول میں ہوا اور دو ماہ تک جوناگڑھ میں پاکستان کا پرچم سربلند رہا۔

انٹرنیشنل وکیل آصف تنویر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو آج بھی قانونی طور پر برقرار ہے جبکہ بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے معاشی ناکہ بندی، بندرگاہوں کی بندش اور اشتعال انگیزی نے ریاست میں بحران پیدا کیا، جو بعد ازاں بھارتی مداخلت کا جواز بنایا گیا۔

مقررین کے مطابق، تاریخی دستاویزات سے ثابت ہے کہ بھارتی قیادت نے نواب کو فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جو بین الاقوامی قانون اور 1947ء کے اصولوں کے خلاف تھا۔

نواب علی مرتضیٰ خانجی نے کہا کہ جوناگڑھ کے تاریخی و قانونی پہلوؤں پر تحقیق ضروری ہے تاکہ بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی حیثیت کو “Sovereign in Exile” یعنی جلاوطن حکمران قرار دیا جو آج بھی بین الاقوامی قانون کے مطابق قائم ہے۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار کی قیادت سمیت متعدد وکلاء نے شرکت کی اور نواب آف جوناگڑھ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔